جوئیڈا(رام نگر):21/ اکتوبر (ایس اؤنیوز)گذشتہ ایک دو سالوں سے پولس محکمہ کی نیندیں حرام کئےاور 10پولس تھانہ حدود میں 29سے زائد گھروں کی ڈکیتی کئے چوروں کو بیلگام پولس نے گرفتار کرتے ہوئے قریب 45لاکھ 66ہزار روپئے مالیت کے زیورات و اشیاءضبط کرلیا ہے۔ گرفتار شدہ ملزمان اترکنڑا ضلع کے رام نگر، یلاپور اور منڈگوڈ میں بھی گھروں کی ڈکیتی کئے جانے کی بناء پرضلع پولس ملزمان کی مانگ کی ہے۔
اس سے قبل جوئیڈا تعلقہ کے رام نگر میں ’’دھوم ‘‘ کے اسٹائل میں کئی گھروں میں لوٹ کھسوٹ کئے جانے سے عوام کے لئے حیرت کاباعث بنے ہوئے تھے۔ ان بین ریاستی ملزموں کو گرفتارکرنا سردرد ہوگیاتھا، آخر کار بیلگام کی خصوصی پولس ٹیم نے ڈکیتوں کو گرفتارکرنےمیں کامیابی حاصل کی ہے۔ ملزموں کی شناخت کچھ اس طرح ہے۔
گواریاست کے ماپسا کے تنگ راج سلوراج آچاریہ (33)۔ ہبلی کے گنیش ارجن ساب کھوڑے(24)۔منڈگو ڈ ، اندرانگر کے منجوناتھ ناگیش رائیکر (36) کے طور پر کی گئی ہے۔ بیلگام ضلع کے کھاناپور میں کیس درج ہواہے۔ متعلقہ ڈکیتوں نے کھاناپور، کتور، بائیل ہونگل، یلاپور، کلگھٹگی ، منڈگوڈ، گدگ اور ہبلی سمیت 10پولس تھانہ حدود میں 29 سے زائد گھروں کی ڈکیتی کئے جانےکی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ پولس نے ملزموں سے 20،88،000روپئے مالیت کے 700گرام وزنی سونا ، 80000روپئے مالیت کی 2کلو چاندی ، 4لاکھ روپیوں کی وینٹو کار، 3لاکھ روپیوں کی ایکوکار اور 40ہزارروپئے کی پلسر بائک ضبط کرلی گئی ہیں۔